اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: دیپک چاہر آئی پی ایل 2022 سے باہر - KKR have signed fast bowler Harshit Rana

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) ٹیم کے آل راؤنڈر دیپک چاہر چوٹ سے صحت یاب نہ ہو پانے کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ آئی پی ایل نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ Deepak Chahar Out of IPL 2022

دیپک چاہر آئی پی ایل 2022 سے باہر
دیپک چاہر آئی پی ایل 2022 سے باہر

By

Published : Apr 15, 2022, 7:23 PM IST

ممبئی:چار بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر کھلاڑی دیپک چاہر چوٹ سے صحت یاب نہ ہو پانے کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے باہر ہو گئے۔ آئی پی ایل نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ Deepak Chahar Out of IPL 2022

آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سی ایس کے کے تیز گیند باز دیپک چاہر پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جب کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے تیز گیند باز راسخ سلام کی جگہ نوجوان تیز گیند باز ہرشت رانا کو رپلیسمنٹ کے طورپر سائن کیا گیا ہے۔ اس سیزن میں کے کے آر کے لیے دو میچ کھیلے والے سلام پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں آگے حصہ نہیں لے پائیں گے۔

کولکاتہ نے سلام کی جگہ دہلی کے ہرشت رانا کو ان کی 20 لاکھ روپے کی بیس پرائس پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دریں اثنا، آئی پی ایل کی طرف سے دہلی کیپٹلز کے فزیو پیٹرک فرہارٹ کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ اس وقت دہلی کی میڈیکل ٹیم ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چاہر گزشتہ سال سی ایس کے کی چوتھی آئی پی ایل جیت کا ایک لازمی حصہ تھے۔ انہوں نے 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں 15 میچوں میں 8.35 کی اکانومی سے 14 وکٹ لئے تھے۔ Deepak Chahar Out of IPL 2022

مزید پڑھیں:

پاور پلے میں گیند کے ساتھ ان کی خطرناک کارکردگی نے چنئی کو 2022 کی میگا نیلامی میں ان کے لیے خطیر رقم خرچ کرنے پر مجبور کیا۔ سی ایس کے کو نیلامی میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخر کار تین مختلف فرنچائزز سے مقابلہ ہٹاتے ہوئے اپنے کھلاڑی کو 14 کروڑ میں واپس ٹیم میں شامل کیا۔ چاہر نیلامی کے کچھ دن بعد زخمی ہو گئے تھے اور بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیب کے سبب سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

ایسی رائے تھی کہ چاہر اپریل کے آخر میں 'سی ایس کے' کے لیے ایکشن میں واپس آجائیں گے، لیکن اس دھچکے نے ان تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ چاہر کی غیر موجودگی میں سی ایس کے نے اس سیزن کے اپنے پہلے چار میچ میں ہار کا سامنا کیا۔ تاہم ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پانچواں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ چنئی کو اب چاہر کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو لینے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں، اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details