انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن 9 اپریل بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں میں بھی کافی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔
آئی پی ایل میں ہر بار چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوتی ہے۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں ٹی 20 فارمیٹ میں ابتدائی چھ اوورز بیٹنگ ٹیم کے لیے کافی اہم ہوتا ہے کیوںکہ پہلے 6 اوورز کے کھیل میں پاور پلے دیکھنے کو ملتا ہے اور بلے باز اس پاور پلے کا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں پہلے چھ اوورز کے دوران گیند بازوں پر واقعی دباؤ ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو آئی پی ایل کے پاور پلے سے جُڑا ایک ایسا ریکارڈ بتائیں گے جس کے بارے میں شاید ہی آپ کو معلوم ہو۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں ڈیوڈ وارنر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاور پلے میں 6 نصف سنچری اسکور کی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ذریعے پاور پلے میں بنائی گئی یہ 6 نصف سنچری اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پہلے 6 اوورز میں وارنر کی بلے بازی مخالف ٹیموں کے لیے کتنی خطرناک ہے۔