چنئی: سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو 135 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سی ایس کے کی جانب سے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد حیدرآباد نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 134 رنز بنائے۔ چنئی کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپرکنگز نے 18.4 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 138رنز بنالیے اور حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور چنئی کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز اور ایڈن مارکرم کی قیادت میں سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل 2023 کے 29ویں میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ چنئی کے مضبوط گڑھ یعنی ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اب تک 5-5 میچز کھیل چکی ہیں۔ اس میچ میں چنئی کے اسپنرز اور حیدرآباد کے بلے بازوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گی۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون کس پر غالب آتا ہے۔ چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔