اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 چنئی سپرکنگز نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل میں آج دو میچ ہونے ہیں۔ پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا۔ چنئی سپرکنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی انڈینز نے چنئی سپرکنگز کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز نے ممبئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ IPL 2023

Chennai opt to bowl
چنئی سپرکنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : May 6, 2023, 3:17 PM IST

Updated : May 6, 2023, 7:07 PM IST

چنئی: آئی پی ایل میں آج دو میچ ہونے ہیں۔ پہلا میچ چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میں چنئی کے ایم میں کھلا گیا۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور جیت کے لیے چنئی سپرکنگز کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپرکنگز نے 17.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے اور ممبئی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کو جیت کر چنئی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

اس قبل انڈین پریمیئر لیگ کا 49 واں میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز (CSK) اور ممبئی انڈینز (MI) کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزن کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز نے جیتا تھا۔ ایسے میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم چیپاک میں وانکھیڑے کا بدلہ لینا چاہے گی۔ چیپاک میں ممبئی کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔ چنئی کی ٹیم 10 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ممبئی کی ٹیم 9 میں سے 5 میچ جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔

چنئی سپر کنگز گزشتہ تین میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی اور وہ ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دے کر جیت کے راستوں پر واپس آنا چاہے گی، حالانکہ ممبئی کا حوصلہ بلند ہے اور یہ اس کا پسندیدہ گراؤنڈ بھی ہے۔ پانچ بار کی چمپئن ممبئی نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آخری دو میچ جیتے ہیں۔ ممبئی نے یہاں سنہ 2019 میں چنئی کو شکست دی تھی اور تقریباً چار برس کے بعد یہاں چار بار کی چیمپئن ٹیم سے روایتی حریف کھیلیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کی چنئی ٹیم کا لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف آخری میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اس قبل چنئی دو میچ ہار چکی تھی۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 6, 2023, 7:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details