اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف - لکھنؤ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا

لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر چنئی سپر کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے چھٹے میچ میں چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ چنئی سپرکنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے ہیں۔ IPL 2023

CSK vs LSG IPL 2023 upadates
لکھنؤ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Apr 3, 2023, 7:30 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 11:01 PM IST

نئی دہلی:آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیا ہے۔ CSK نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 217 رن بنائے۔ آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں ٹکرائیں آمنے سامنے ہیں۔ چنئی سپرکنگز 4 برس بعد اپنے ہوم گراؤنڈ چیپاک میں کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل چنئی سپرکنگز دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گئی ہے، وہیں لکھنؤ سپر جائنٹس دہلی کیپٹلس کے خلاف 50 رنز کی زبردست جیت کے ساتھ پرجوش ہیں۔ گجرات کے خلاف اچھا سکور کرنے کے باوجود CSK کو شکست ہوئی۔ پہلے میچ میں چنئی کے اوپنر رتوراج گائیکواڈ نے 92 رنز بنائے۔ رتوراج لکھنؤ کے خلاف میچ میں بھی اپنی اسی فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے۔

چنئی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں پہلے بھی آئی پی ایل میں ٹکر چکی ہیں۔ اس سے قبل لکھنؤ کی ٹیم نے چنئی کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ یہ میچ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے گزشتہ سیزن سے ہی آئی پی ایل کا حصہ بنی ہے۔ کے ایل راہل کی کپتانی والی لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم ڈیبیو سیزن میں ہی پلے آف تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ چیپاک کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کو چنئی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس گراؤنڈ پر CSK کا ریکارڈ شاندار ہے۔ چنئی نے یہاں 56 میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے 40 میچ جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 3, 2023, 11:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details