اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی بھی کورونا سے متاثر - چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ

آئی پی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن دوبارہ ان کے سیمپل کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

csk batting coach mike hussy
چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی

By

Published : May 5, 2021, 10:17 AM IST

چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائک ہسی منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے، ایک دن پہلے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی بھی مثبت پائے گئے تھے۔

انڈین پریمیر لیگ کے ذرائع نے بائیو بلبل میں کورونا انفیکشن پھیل جانے کے سبب آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کے صرف چند گھنٹوں کے بعد یہ اطلاع دی ہے۔

مائک ہسی کی جانچ رپورٹ منگل کو آئی، آئی پی ایل کے ذرائع نے بتایا "ہسی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، اس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا تو اس میں بھی ہسی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کئی کھلاڑیوں اور معاون عملے کے اراکین کورونا کی زد میں آنے کے بعد بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 14ویں سیشن کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے پہلے کے کے آر کے اسپن گیندباز ورون چکرورتی اور تیز گیندباز سندیپ واریئر، دہلی کے امت مشرا اور حیدرآباد کے ردھیمان ساہا بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details