بی سی سی آئی نے حال ہی میں جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں، کرکٹ آسٹریلیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کی تصویر صرف متعلقہ آئی پی ایل فرنچائزز کے اسپانسرز کی جانب سے پرنٹ میڈیا میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ ایسی کوئی بھی تصویر شراب، فاسٹ فوڈ، ریستورنٹ، تمباکو اور آن لائن گیمنگ سائٹس سے متعلق تجارتی کمپنیوں کے فروغ کے لئے استعمال نہیں کی جانی چاہئے۔
اس کے علاوہ کسی بھی تشہیری مہم میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور آسٹریلیا کی ریاستی ٹیم کے ایک سے زیادہ کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔
بی سی سی آئی نے فرنچائزز کو یہ بھی بتایا ہے کہ اگر وہ کسی بھی اشتہاری مواد میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہیں تو اس میں ایک سے زیادہ سنٹرل کانٹریکٹ پلیئر نہیں ہونا چاہئے۔