اس سے قبل چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چنئی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 136 رنز ہی بنا سکی۔
157 رنز کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اس نے 40 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوائیں۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کاک (17) ، انمول پریت سنگھ (16) اور سوریاکمار یادو (3) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔
دیپک چاہر نے ممبئی کو شروعاتی جھٹکے دیے تھے۔ انہوں نے پہلے ڈیکاک اور پھر انمول پریت کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد سوربھ تیواری اور کپتان پولارڈ نے ممبئی کی اننگ سنبھالی۔ تاہم پولارڈ صرف 15 رنز بنا سکے۔ انہیں ہیجل ووج نے آؤٹ کیا۔