بنگلور اور پنجاب کے مابین نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی 180 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 145 رن ہی بن سکے۔
آر سی بی کا پہلا وکٹ پیڈیکل (7)کے طور پر گرا جس کو میرڈیتھ نے آؤٹ کیا، اس کے بعد کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی لیکن 35 رنز بنانے کے بعد کوہلی پویلین لوٹ گئے ان کو نوجوان ہریپریت نے بولڈ کیا۔
ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد میکسویل بیٹنگ کے لیے آئے تھے لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ہرپریت نے لگاتار 2 گیندوں میں 2 وکٹیں حاصل کرکے آرسی بی کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا حالانکہ اے بی نے تیسری گیند سنبھال کر ہریپریت کی ہیٹ ٹرک نہیں ہونے دی۔
پنچاب کے ہریپریت نے نہ صرف کوہلی کو پویلین کا راستہ دکھایا بلکہ میکسویل اور اے بی ڈویلیئرس کو آؤٹ کرکے آر سی بی کو بھی بڑا دھچکا دیا، آخر میں جیمسن نے 16 رنز بنائے اور ہرشل پٹیل نے 31 رنز بنائے۔
پنجاب کی ٹورنامنٹ میں یہ تیسری فتح ہے، پنجاب کی جانب سے ہریپریت میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے 3 بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرکے پنجاب کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پنجاب کی طرف سے ہرپریت نے 3 اور روی بشنوئی نے 2 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ جارڈن، ریلی میرڈیتھ اور محمد شامی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔