اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نے آئی پی ایل سے نام واپس لیا - دہلی کیپیٹلز

دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ انڈین پریمیئر لیگ کے شروع ہونے سے محض ایک ہفتہ پہلے انگلینڈ کے تین کرکٹرز نے اس لیگ سے اپنے اپنے نام واپس لے لیے ہیں۔

جانی بیئرسٹو نے آئی ایل سے نام واپس لیا
جانی بیئرسٹو نے آئی ایل سے نام واپس لیا

By

Published : Sep 11, 2021, 7:13 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی سن رائزرز حیدرآباد کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو، اور پنجاب کنگز کے بلے باز ڈیوڈ ملان اور دہلی کیپیٹلز کے تیز گیند باز کرس ووکس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرلی۔

انگلینڈ اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مانچسٹر سے متحدہ عرب امارات ببل ٹو ببل جانا تھا لیکن کووڈ 19 کیسز کے معاملات نے آئی پی ایل ٹیموں کو اپنے انتظامات خود کرنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا کیوں بھارتی ٹیم کے فزیو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

آئی پی ایل میں شرکت کے لیے دبئی پہنچنے والے تمام کھلاڑیوں کو اب 6 دن کا کوارنٹائن رہنا ہوگا۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انگلینڈ کے تینوں کھلاڑی 19 ستمبر سے دوبارہ شروع ہونے والے آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عہدیدار نے کہا 'وہ متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز میں سوار نہیں ہوں گے۔ ان کے نام واپس لینے کی اہم وجہ 6 روزہ کوارنٹائن ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹو سن رائزرز حیدر آباد کی بلے بازی کے اہم ستون ہیں جب کہ ڈیوڈ ملان دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بلے باز ہیں اور رواں برس سے ہی انہوں نے پنجاب کنگز کے ساتھ آئی پی ایل میں قدم رکھا۔

رواں برس کے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے گئے میچوں میں جانی بیرسٹو نے سات میچوں میں 141 کے اسٹرائیک ریٹ سے 248 رنز بنائے تھے۔

بیرسٹو اور ملان دونوں مانچسٹر میں انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details