اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022 Young Talents: آئی پی ایل کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر تجزیاتی رپورٹ - آئی پی ایل کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی

آئی پی ایل کی بدولت بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کو کئی ایسے کھلاڑی ملے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، رواں آئی پی ایل سیزن میں بھی متعدد نوجوان ٹیلینٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں جو مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئیے چند ایسے کھلاڑیوں کی کاکردگی پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے لیگ کی شروعات سے ہی کرکٹ مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ IPL 2022 Young Talents

آئی پی ایل کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی
آئی پی ایل کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی

By

Published : Apr 7, 2022, 12:44 PM IST

Updated : Apr 7, 2022, 1:29 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کرکٹ کھیلنے والے ممالک کا سب سے زیادہ پسندیدہ ٹورنامنٹ اور دنیا کا مقبول ترین ٹی 20 لیگ کہلاتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے تجربہ کار اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملتا ہے اور اس لیگ میں بہتر کاکردگی کی بدولت نوجوان کھلاڑی اپنی ملک کی قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہیں، آئی پی ایل نے بھارت کو بھی متعدد بہتر کھلاڑی دیئے ہیں جس میں رویندر جڈیجہ، جسپریت بُمراہ، رشبھ پنت، محمد سراج سمیت کئی سرکردہ کھلاڑیوں کا نام قابل ذکر ہے۔ Young Star Player of Indian Premier League

آئی پی ایل نے ایک بار پھر سے دستک دے دی ہے اور شائقین و مداحوں میں جوش بھر رہا ہے۔ گزشتہ دو سیزن سے شائقین گراؤنڈ میں جا کر میچ دیکھنے سے محروم تھے لیکن اس بار مشروط طور پر مداحوں کو اسٹیڈیم میں جانے اجازت دی گئی ہے اور تقریباً دو ماہ تک لوگ ٹیلی ویژن سیٹ سے چپکے رہیں گے۔ Indian Premier League Records۔ اس کے ساتھ ہی ان نوجوان کھلاڑیوں کے بہترین پرفارمنس کے گواہ بن رہے ہیں جو اپنی صلاحیتوں سے فرنچائزی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ IPL Analytical Report

ہر سیزن کی طرح اس آئی پی ایل سیزن میں بھی کچھ نوجوان کھلاڑی جنہوں نے اپنی متعلقہ فرنچائزز کے لیے اپنے ڈریم ڈیبیو کے ساتھ دھوم مچائی ہے۔ اس سال آئی پی ایل دس ٹیموں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے زیادہ مواقع ہیں اور آیوش بدونی، ابھینو منوہر، تلک ورما، ویبھو اروڑہ، جیتیش شرما اور آکاش دیپ پہلے ہی دکھا چکے ہیں کہ وہ کیا صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی پی ایل 2022 کے موجودہ سیزن میں اب تک 14 میچ کھیلے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ کھلاڑی اپنے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی مختصر کاکردگی سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ان نوجوانوں نے اپنے شاندار پرفارمنس سے ثابت کر دیا ہے کہ آئی پی ایل درحقیقت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ٹیلنٹ کو موقع ملتا ہے۔

آئی پی ایل 2022 کے 12 میچز ہو چکے ہیں اور اس دوران کئی دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایسے میں آئیے ان نوجوان کھلاڑیوں کی کاکردگی پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا ہے۔

  • آیوش بدونی (لکھنؤ سُپر جائنٹس)
    آیوش بدونی (لکھنؤ سُپر جائنٹس)

22 سالہ آیوش بدونی لکھنؤ سُپر جائنٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ میں اس نوجوان بلے باز نے 41 گیندوں پر 54 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر کرکٹ مداحوں دنگ کر دیا تھا۔ آیوش بدونی کو لکھنؤ سُپر جائنٹس نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا، انہوں نے چنئی سُپر کنگز کے خلاف بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی ٹیم کو آئی پی ایل میں جیت دلائی۔ تاہم بدونی کو گھریلو کرکٹ میں دہلی کے لیے کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔ انہیں سُپر جائنٹس کے مینٹر گوتم گمبھیر نے دیکھا اور ٹیم میں شامل کیا۔ آیوش بدونی نے اپنے ڈریم ڈیبیو کے بعد کہا کہ مجھے دہلی کے لیے زیادہ مواقع نہیں ملے۔ گوتم گمبھیر نے میرا بہت ساتھ دیا۔ انہوں نے مجھے اپنا نیچرل گیم کھیلنے کے لیے کہا اور یقین دلایا کہ مجھے صرف ایک میچ نہیں بلکہ خود کو ثابت کرنے کے کافی مواقع ملیں گے۔ ان کے مشورے نے مجھے اپنا بہتر اور نیچرل کھیل دکھانے میں مدد کی۔

  • تلک ورما (ممبئی انڈینز)
    تلک ورما (ممبئی انڈینز)

ممبئی انڈینز ٹیلنٹ کی تلاش کرنے اور انہیں نکھارنے کے لیے جانی جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا کے بعد تلک ورما میں ایک اور جوہر تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ 19 سالہ کھلاڑی تلک ورما نے اب تک دو میچوں میں 83 رنز بنائے ہیں جبکہ فرنچائز نے ابھی تک ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ ان کا فارم امید افزا رہا ہے اور ہر طرف سے تعریف حاصل کی ہے۔ ابھی تلک ورما کے کریئر اور آئی پی ایل 2022 کے ابتدائی دن ہیں لیکن اس نوجوان بلے باز نے پہلے ہی تیز رفتار اور اسپن دونوں کے خلاف صلاحیت کی جھلک دکھا دی ہے۔

ماضی میں مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے تلک ورما نے حال ہی میں اپنے جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا واحد مقصد اپنے والدین کے لیے گھر خریدنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ممبئی انڈینز ایک بہت بڑی فرنچائزی رہی ہے اور میری پسندیدہ فرنچائزی ہے۔ اس نے میرے ساتھ میری پاور ہٹنگ اور میری بالنگ پر کام کیا ہے۔ اس نے مجھے آزادانہ طور پر کھیلنے کا اعتماد دیا ہے۔ ان کے پاس سچن تیندولکر، روہت شرما، کیرون پولارڈ، جسپریت بمراہ جیسے لیجنڈ ہیں۔ میرے کریئر کے آغاز سے ہی میرا ساتھ دینے کے لیے ممبئی انڈینز کا شکریہ۔

  • ویبھو اروڑہ (پنجاب کنگز)
    ویبھو اروڑہ (پنجاب کنگز)

24 سالہ ویبھو اروڑہ ایک اور نیا ٹیلنٹ ہے جس نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ پنجاب کنگز کے ساتھ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر نے چنئی سُپر کنگز کی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں سلامی بلے باز رابن اتھپا کو آؤٹ کر کے اگلے اسپیل میں معین علی کو بھی پویلین بھیج دیا۔ دائیں ہاتھ کا یہ تیز گیند باز گھریلو کرکٹ میں ہماچل پردیش کے لیے کھیلتا ہے۔ اگرچہ انہیں کے کے آر نے آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا لیکن 2022 میں انہوں نے پنجاب کنگز ٹیم کی جانب سے کریئر کا آغاز کیا، پنجاب کنگز نے انہیں 2 کروڑ روپے میں خریدا۔

  • ابھینو منوہر (گجرات ٹائٹنز)

چھکے لگانے کی صلاحیت کے لیے مشہور منوہر نے اپنے پہلے ہی میچ میں گجرات ٹائٹنز کے شائقین کے سامنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آخری اوورز میں کچھ بڑے ہٹ لگا کر اپنی ٹیم کو ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔ گجرات ٹائٹنز نے ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے میگا نیلامی میں 2.6 کروڑ روپے خرچ کرنے کے بعد اس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ ابھینو جو ڈومیسٹک کرکٹ میں کرناٹک کے لیے کھیلے تھے، کرناٹک پریمیئر لیگ اور سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنے کارناموں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

  • جیتیش شرما (پنجاب کنگز)
    جیتیش شرما (پنجاب کنگز)

اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما 3 اپریل کو بریبورن میں چنئی سُپر کنگز کے خلاف پنجاب کی 54 رنز کی جیت میں کلیدی کھلاڑیوں میں سے ایک بن کر ابھرے۔ 28 سالہ کرکٹر نے پہلی بار 17 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔ انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکے لگائے تھے جبکہ وکٹ کے پیچھے دو کیچ لیے، جن میں مہندر سنگھ دھونی کا کیچ شامل ہے۔ جیتیش نے 13-2012 کے کوچ بہار ٹرافی میں بہترین پرفارمنس کے دم پر 14-2013 سیزن کے لیے سینیئر ٹیم میں داخلہ حاصل کیا تھا جہاں انہوں نے 12 اننگز میں دو سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 537 رنز بنائے تھے۔

Last Updated : Apr 7, 2022, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details