اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ajinkya Rahane Plans زیرو سے ہیرو بننے کی کوشش، اجنکیا رہانے ٹیم انڈیا میں واپسی کیلئے پر امید - کھیلوں میں کب کون زیرو سے ہیرو بن جائے

مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا رہانے شاندار کارکردگی وجہ سے ٹیم انڈیا میں دوبارہ اپنی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ وہ ہار نہ ماننے اور ٹیم انڈیا میں دوبارہ واپسی کے لیے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ Ajinkya Rahane Plans

Ajinkya Rahane Plan to play in the WTC Final and one day World Cup
زیرو سے ہیرو بننے کی کوشش، ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے پر امید

By

Published : Apr 10, 2023, 5:20 PM IST

ممبئی: کھیلوں کی دنیا میں کب کون 'ہیرو سے زیرو' اور 'زیرو سے ہیرو' بن جائیں اس کی پیشنگوئی مشکل ہے۔ ایسا ہی کچھ آج کل مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا رہانے کے ساتھ ہوا ہے۔ جس طرح انہوں نے ممبئی کے خلاف اپنی شاندار اننگز سے ٹیم کو فاتح بنایا اور کھیل کے لیجنڈز کو اپنی کھیل کی کا دیوانہ بنایا، اس سے لگتا ہے کہ اس آئی پی ایل سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر وہ ایک بار پھر ٹیم میں اپنا دعویدای کریں گے۔

مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا رہانے نے جنوری 2022 سے شاید کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہو، لیکن وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں ہفتہ کی رات چنئی سپر کنگز کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف 19 گیندوں پر ایک شاندار نصف سنچری نے رہانے کو انگلینڈ میں ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل ٹیسٹ میں واپسی کے لیے راہموار کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا رہانے کی تعریف:کہا جا رہا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا رہانے نے شریاس ائیر کی خالی جگہ پر خود کو دعویداروں میں لانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ اگر وہ اسی طرح بلے بازی جاری رکتھے ہیں اور آئی پی ایل سیزن 2023 میں اچھے رنز بنا کر ٹیم کے لیے کچھ میچ جیتنے والی اننگز کھیلتے ہیں، تو وہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے ساتھ ساتھ ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم کے دعویداروں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ رہانے جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا، اور بعد میں بی سی سی آئی کے سالانہ معاہدوں سے باہر کردیا گیا تھا۔ رہانے آخری بار جنوری 2022 میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔

ایک مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر گزشتہ 15 ٹیسٹ میں ان کی اوسط 20.25 ہے، جس میں کوئی سنچری نہیں اور صرف تین نصف سنچریاں ہیں۔ رہانے کی جگہ ممبئی کے ساتھی بلے باز شریاس ائیر کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا، جو کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہونے کے بعد جون میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے مشکوک ہے۔ ایسی حالت میں وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

حالانکہ رہانے نے آئی پی ایل میچ کے بعد میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ مجھے خود بھی میچ شروع ہونے تک پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ کے بارے میں یقین نہیں تھا اور ٹاس سے ٹھیک پہلے پتہ چلا کہ آج کا میچ کھیلنا ہے۔ انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ میں کبھی ہار نہیں مانوں گا۔ میرے لیے یہ کھیل کی خوشی اور جذبہ ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں اوول میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details