اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2023, 10:24 PM IST

ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کپیٹلز میں رشبھ پنت اور ممبئی انڈینز میں بمراہ کی جگہ دوسرے کھلاڑیون کے ناموں کا اعلان

آئی پی ایل 2023 کے لیے دہلی کیپٹلز نے زخمی کپتان رشبھ پنت کی جگہ ابھیشیک پورل کو شامل کیا ہے۔ وہیں ممبئی انڈینز نے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی جگہ سندیپ واریئر کو شامل کیا ہے۔ IPL 2023

Abhishek Porel, Sandeep Warrier replace injured Rishabh Pant and Jasprit Bumrah
دہلی کپیٹلز میں رشبھ پنت اور ممبئی انڈینز میں بمراہ کی جگہ دوسرے کھلاڑیون کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کا آغاز آج سے شروع ہو گیا ہے۔ IPL-2023 کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آج شام 7:30 بجے سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس سیزن کے آغاز سے قبل ہی کھلاڑیوں کی انجری تمام ٹیموں کے لیے پریشانی کی سبب بنی ہوئی ہے۔ تمام ٹیموں میں کل 14 کھلاڑی زخمی ہیں اور ان میں سے 8 کھلاڑی آئی پی ایل کے پورے سیزن سے باہر ہو چکے ہیں، باقی کھلاڑی پہلے یا دوسرے ہاف سے ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دہلی کیپٹلس نے اپنے کپتان رشبھ پنت اور ممبئی انڈینز کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی جگہ دوسرے کھلاڑی کے نامون کا اعلان کیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز ابھیشیک پوریل کو دہلی کیپٹلس نے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے اسکواڈ میں کپتان رشبھ پنت کی جگہ شامل کیا ہے، جو سڑک حادثے میں شدید چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پورل جو ایک وکٹ کیپر بلے باز ہیں، بنگال کے لیے 3 لسٹ اے میچ، 3 ٹی 20 میچ اور 16 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔ پورل نے 20 لاکھ روپے میں دہلی کیپٹلس میں شمولیت اختیار کی۔

ممبئی انڈینز نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے لیے جسپریت بمراہ کی جگہ سندیپ واریئر کو نامزد کیا ہے، جو کمر کی سرجری کے بعد واپس آئے ہیں۔ بھارت کے لیے کھیلنے والے سندیپ واریئر نے اب تک 68 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واریئر ممبئی انڈینز سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ سندیپ نے اب تک کل 5 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔ ممبئی انڈینس نے سندیپ واریئر کو 50 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details