نئی دہلی: آئندہ برس یعنی 2023 سے انڈین پریمیئر لیگ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی جائے گی۔ 2023 سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے اپنے پرانے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ 2023 میں آئی پی ایل کا 16 ویں سیزن ہوم اور اوے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ یعنی تمام 10 ٹیمیں اپنے گھر اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلیں گی۔ گنگولی نے اس بارے میں تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز اور اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ IPL to Return to its Old Home and Away Format in 2023, Confirms Ganguly
بتادیں کہ سنہ 2020 میں کورونا وبا کے باعث آئی پی ایل متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں شائقین کے بغیر منعقد ہوا تھا۔ وہیں 2021 میں آئی کا انقعاد بھارت میں تو ہوا لیکن میچز چار شہروں دہلی، احمد آباد، ممبئی اور چنئی میں کھیلے گئے۔
اس کے علاوہ کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل کولکاتا اور احمد آباد میں کھیلے گئے۔ لیکن اب کورونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ لیگ ہوم گراؤنڈ کے پرانے فارمیٹ اور مخالف ٹیم کے میدان میں کھیلی جائیں گی۔