موہالی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے جمعہ کے روز ٹریور بیلس کو اگلے سیزن سے قبل اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ بیلس کو انیل کمبلے کی جگہ ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کمبلے کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس کے بعد پنجاب کنگز نے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔Punjab Kings Appoint Bayliss as Head coach
بیلس نے فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ 'میں پنجاب کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ پنجاب کنگز ایسی ہی ایک فرنچائز ہے، جو کامیابی کی بھوکی ہے۔ میں باصلاحیت کھلاڑیوں سے بھری اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔