اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل فرنچائزیوں میں رپلیسمنٹ کے طورپر مزید کچھ کھلاڑی شامل - डिफेंडिंग चैंपियन मुंबई इंडियंस

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز نے محسن خان کی جگہ گجرات کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر رش کلاریا کو شامل کیا ہے۔ کلاریا نے اب تک 54 فرسٹ کلاس، 46 لسٹ اے اور 31 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 271 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آئی پی ایل فرنچائزیوں میں رپلیسمنٹ کے طورپر مزید کچھ کھلاڑی شامل
آئی پی ایل فرنچائزیوں میں رپلیسمنٹ کے طورپر مزید کچھ کھلاڑی شامل

By

Published : Sep 18, 2021, 10:07 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی دہلی کیپیٹلز، ممبئی انڈینز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2021 سیزن کے بقیہ سیزن کے لیے رپلیسمنٹ کے طور پر کچھ اور کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

دہلی کیپیٹلز نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس کی جگہ آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز بین دوارشوئس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دوارشوئس نے اب تک 82 ٹی-20 مقابلے کھیلے ہیں اور 100 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فرنچائزی نے ایم سدھارتھ کی جگہ بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر کلونت کھیجرولیا کو منتخب کیا ہے۔ کھیجرولیا اس سے قبل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز نے محسن خان کی جگہ گجرات کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر رش کلاریا کو شامل کیا ہے۔ کلاریا نے اب تک 54 فرسٹ کلاس، 46 لسٹ اے اور 31 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 271 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دریں اثناء پنجاب کنگز نے بھی متبادل فہرست میں ایک اورکھلاڑی شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی عدم موجودگی کے میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل پنجاب نے عادل راشد اور ناتھن ایلس کو زائی رچرڈسن اور ریلے میرڈتھ کے متبادل کھلاڑیوں کے طور پر منتخب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2021: دوبارہ آغاز پر ممبئی اور چنئی ہوں گے آمنے سامنے

راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس اور جوس بٹلر کی جگہ ویسٹ انڈیز کی جوڑی اوشین تھامس اور ایون لوئس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ تھامس جو اب تک 17 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں، اس سے پہلے بھی راجستھان رائلز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز لوئس نے 45 ٹی 20 میچ کھیلےہیں، جس میں انہوں نے 158.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1318 رنز بنائے ہیں۔ راجستھان نے اس سے قبل تبریز شمسی اور گلین فلپس کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details