اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تمام قیاس آرائیاں ختم، ہاردک پانڈیا کو گجرات ٹائٹنز نے ریٹین کیا - ہاردک پانڈیا کو گجرات نے ریٹین کیا

آئی پی ایل 2024 سے پہلے آئی پی ایل کی تمام دس فرنچائزز نے آج ان تمام کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں ریلیز اور ریٹین کیا گیا ہے۔ سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ ہاردک پانڈیا کو گجرات ٹائٹنز نے ریٹین کیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی اب یہ قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں کہ ہاردک کو ممبئی نے دوبارہ اپنی ٹیم میں واپس خرید لیا ہے۔ IPL 2024 Retention

Gujarat Titans retain all-rounder Hardik Pandya
ہاردک پانڈیا کو گجرات ٹائٹنز نے ریٹین کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 6:25 PM IST

Updated : Nov 26, 2023, 8:11 PM IST

حیدرآباد: دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل 2024 کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ آئی پی ایل کی تمام 10 فرنچائزز آج کھلاڑیوں کے ریلیز اور ریٹین کی فہرست جاری کر دی ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ 2024 سے پہلے کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ خبر تھی کہ ہاردک پانڈیا گجرات ٹائٹنز چھوڑنے جا رہے ہیں لیکن گجرات ٹائٹنز کی کمان سنبھالنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو گجرات نے ریٹین کیا ہے۔

جس کا مطلب صاف ہے کہ اب وہ آنے والے آئی پی ایل میں گجرات کی طرف سے ہی کھیلیں گے۔اس کا انکشاف اتوار کو جیو سنیما پر ایک خصوصی پروگرام 'آئی پی ایل ریٹینشن شو' کے دوران کیا گیا۔ تاہم، ہاردک کو اب بھی ممبئی انڈینز کے ساتھ ٹریڈ کیا جا سکتا ہے کیونکہ تجارتی کھڑکی اصل نیلامی سے ایک ہفتہ قبل 12 دسمبر تک کھلی ہوئی ہے۔

ہاردک پانڈیا، جو اس وقت ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں،نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز 2015 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ کیا اور 2021 تک اس ٹیم کا حصہ رہے۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے ساتھ چار ٹائٹل جیتے ہیں جس میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ لیکن 2022 میں گجرات ٹائٹنز کے آئی پی ایل میں انٹری کرنے کے بعد، احمد آباد کی فرنچائز نے پانڈیا کو اٹھایا اور اسے ٹیم کا کپتان بھی بنایا دیا۔ جس کے بعد ہاردک پانڈیا نے گجرات کو اپنے پہلے سیزن میں ٹائٹل جتوایا اور آئی پی ایل 2023 میں رنر اپ رہے۔

ریلیز اور ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست

  • گجرات ٹائٹنز نے 8 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: یش دیال، شیوم ماوی، کے ایس بھرت، اوڈین اسمتھ، ارول پٹیل، پردیپ سنگوان، داسن شاناکا اور الزاری جوزف۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: ہاردک پانڈیا (کپتان)، شبمن گل، ردھیمان ساہا، کین ولیمسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ ملر، ابھینو منوہر، سائی سدرشن، راہل تیوتیا، درشن نالکنڈے، وجے شنکر، جینت یادو، محمد شامی، آر سائی کشور، راشد خان، جوشوا لٹل، موہت شرما اور نور احمد۔

  • ممبئی انڈینز نے 11 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: جوفرا آرچر، جے رچرڈسن، محمد ارشد خان، رمندیپ سنگھ، ہریتھک شوکین، راگھو گوئل، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوانے یانسن، ریلی میریڈیتھ، سندیپ واریئر اور کرس جارڈن۔

ریٹین کیے گئےکھلاڑی:روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، کیمرون گرین، سوریہ کمار یادیو، ڈیولڈ بریوس، نہال وڈھیرا، ارجن تنڈولکر، تلک ورما، جسپریت بمراہ، ٹم ڈیوڈ، شمس ملانی، جیسن بہرنڈورف، پیوش چاولہ، وشنو ونود، آکاش مدھوال اور کمار کارتیکیا۔

  • رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: جوش ہیزل ووڈ، وینندو ہسرنگا، ہرشل پٹیل، کیدار جادھو، ڈیوڈ ولی، مائیکل بریسویل، فن ایلن، وین پارنیل، سونو یادو، اویناش سنگھ اور سدھارتھ کول۔ 12ویں کھلاڑی شہباز احمد ہیں جن کی حیدرآباد سے تجارت کی گئی ہے اور ان کی جگہ میانک ڈگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، ویراٹ کوہلی، دنیش کارتک، گلین میکسویل، انوج راوت، رجت پاٹیدار، سویاش پربھودیسائی، مہیپال لومرور، میانک ڈگر، منوج بھنڈگے، آکاش دیپ، محمد سراج، ریس شرما، ہمانشو۔ ، کرن شرما، راجن کمار، ول جیکس اور وشاک وجے کمار

  • چنئی سپر کنگز نے 8 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: بین اسٹوکس، ڈوین پریٹوریئس، کائل جیمیسن، امباتی رائیڈو (ریٹائرڈ)، سسندا مگالا، بھگت ورما، آکاش سنگھ اور سبھرانشو سینا پتی۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: ایم ایس دھونی (کپتان)، رویندرا جڈیجا، ڈیون کونوے، رتوراج گائیکواڈ، معین علی، شیوم دوبے، اجنکیا رہانے، راج وردھن ہنگیکر، دیپک چاہر، مہیش تھیکشنا، تشار دیشپانڈے، مچل سیٹنر، متھیشا پتھیرانا، پرتیش پاتھیرانکی، شیخ رشید، سمرجیت سنگھ، نشانت سندھو اور اجے منڈل۔

  • دہلی کیپٹلس نے 11 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: سرفراز خان، منیش پانڈے، چیتن ساکریا، رومین پاول، ریئلی روسو، فل سالٹ، کملیش ناگرکوٹی، ریپل پٹیل، مستفیض الرحمان، امان خان اور پریم گرگ۔

ریٹین کیئے گئے کھلاڑی: رشبھ پنت (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، یش دھول، مچل مارش، اکسر پٹیل، وکی اوسٹوال، اینریک نورٹجے، للت یادو، خلیل احمد، ایشانت شرما، لونگی نگیڈی، کلدیپ یادو، مکیش کمار اور پروین دوبے۔

  • راجستھان رائلز نے 10 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: جو روٹ، جیسن ہولڈر، عبدالباسط، کلدیپ یادیو، آکاش وشیشتھا، اوبید میک کوئے، مروگن اشون، کے ایم آصف اور کے سی کریپا۔ 10ویں کھلاڑی دیودت پڈیکل سے تجارت کرکے ان کی جگہ اویش خان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: سنجو سیمسن (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، جوس بٹلر، یشسوی جیسوال، ریان پیراگ، دھرو جوریل، کرونل سنگھ راٹھور، روی چندرن اشون، یوزویندر چہل، پرسیدھ کرشنا، نودیپ سینی، کلدیپ سین، ڈوناون فریرا، ٹرینٹ بولٹ ایڈم زمپا اور اویش خان۔

  • پنجاب کنگز نے 5 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: شاہ رخ خان، موہت راٹھی، بھانوکا راجا پاکسے، بلتیج ڈھانڈا اور راج انگد باوا۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: شیکھر دھون (کپتان)، پربھسمرن سنگھ، جونی بیرسٹو، جیتیش شرما، ہرپریت بھاٹیہ، سکندر رضا، شیوم سنگھ، اتھروا تائیڈے، رشی دھون، ہرپریت برار، لیام لیونگ اسٹون، کگیسو رباڈا، راہل چاہر، ارشدیپ سنگھ، سام کرن، ودیاوت کاوارپا اور ناتھن ایلس۔

  • کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 12 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: شاردول ٹھاکر، لوکی فرگوسن، امیش یادو، شکیب الحسن، ٹم ساؤتھی، لٹن داس، مندیپ سنگھ، آریہ ڈیسائی، ڈیوڈ ویسے، این جگدیسن، جانسن چارلس اور کلونت کھجرولیا۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: شریس ایئر (کپتان)، نتیش رانا، جیسن رائے، رنکو سنگھ، رحمٰن اللہ گرباز، وینکٹیش ایئر، آندرے رسل، انوکول رائے، سنیل نارائن، ویبھو اروڑہ، ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی۔

  • سن رائزرس حیدرآباد نے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ہیری بروک، کارتک تیاگی، عادل رشید، سمرتھ ویاس، ویورنت شرما اور عقیل حسین۔ ساتویں کھلاڑی میانک ڈگر ہیں، جن کی تجارت رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوئی ہے۔ میانک کی جگہ حیدرآباد نے شہباز احمد کو آر سی بی سے لیا ہے۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: ایڈن مارکرم (کپتان)، میانک اگروال، راہل ترپاٹھی، گلین فلپس، انمول پریت سنگھ، ہینرک کلاسن، ابھیشیک شرما، اپیندر یادو، واشنگٹن سندر، نتیش کمار ریڈی، سنویر سنگھ، مارکو ینیشن، عبدالصمد، بھونیشور کمار، فضل الحق فاروقی، عمران ملک، ٹی نٹراجن، میانک مارکنڈے اور شہباز احمد

  • لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: کرون نائر، جے دیو انادکٹ، ڈینیئل سامس، منان ووہرا، کرن شرما، سوپنل سنگھ، ارپت گلیریا اور سورینش شیڈگے۔ دیو دت پڈیکل کو اویش خان سے ٹریڈ کر کے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 10ویں کھلاڑی روماریو شیفرڈ ہیں جن کی تجارت ممبئی سے ہوئی ہے۔

ریٹین کیے گئے کھلاڑی: کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، نکولس پوران، مارکس اسٹوئنس، دیپک ہوڈا، کرونل پانڈیا، پریرک مانکڈ، کرشنپا گوتم، کائل میئرز، آیوش بدونی، نوین الحق، یودھویر چرک، مارک ووڈ، روی۔ بشنوئی، یش ٹھاکر، امیت مشرا، محسن خان، میانک یادو اور دیودت پڈیکل۔

Last Updated : Nov 26, 2023, 8:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details