نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے لیے ایک اور بڑا ٹریڈ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان ہوا ہے۔ دسمبر میں ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل ممبئی انڈینز نے پیر کو اپنے سب سے مہنگے کھلاڑی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو رائل چیلنجرز بنگلور سے ٹریڈ کیا ہے۔ گرین کو ممبئی نے گزشتہ دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں ₹ 17.5 کروڑ کی بڑی قیمت پر خریدا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تجارت اسی قیمت پر کی گئی جس قیمت اسے خریدا گیا تھا۔ ممبئی انڈینز نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے ہاردک پانڈیا کو 15 کروڑ روپے میں اور کیمرون گرین کو 17 کروڑ روپے میں ٹریڈ کیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں ممبئی انڈینز کے پرس میں اب 17.75 کروڑ روپے ہیں۔ کیمرون گرین کے معاہدے سے پہلے ممبئی نے ہاردک پانڈیا کو گجرات سے اسی قیمت پر ٹریڈ کیا ہے جس قیمت پر گجرات ٹائٹنز نے اسے خریدا تھا۔