نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے ہندوستانی نوجوان کھلاڑی خواہ ان آئی پی ایل کے اس سیزن کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، لیکن آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ ان کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔کیپٹلس کو سنیچر کی رات سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں نو رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیپٹلز کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔ 198 رن کے تعاقب میں کیپٹلس نے 11 اووروں میں 110 رن بنائے لیکن میچ کا رخ فل سالٹ (35 گیندوں، 59 رن) اور مچل مارش (39 گیندوں، 63 رن) کے آؤٹ ہونے سے بدل گیا۔ کیپٹلس کا ہندوستانی نوجوانوں سے سجا مڈل آرڈر ناکام رہا اور ٹیم 20 اوور میں 188/6 کے اسکور تک ہی پہنچ سکی۔
مارش نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹنگ لائن اپ میں کچھ نوجوان کھلاڑی ہیں لیکن ان کا ساتھ دینا اور ان پر اعتماد کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ انہیں میدان میں اتار کر مختلف حالات میں کھلانا ضروری ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس خاص وجہ سے میچ ہارے۔ آج بہت سی چیزیں ایسی تھیں جہاں ہم بہتر کر سکتے تھے اور میچ جیت سکتے تھے۔ٹاس ہارنے کے بعد بولنگ کرتے ہوئے کیپٹلس نے سن رائزرز کو پاور پلے میں جارحانہ ہونے کا موقع دیا، لیکن درمیانی اووروں میں ان کے گیند بازوں بڑی حد تک واپس کی۔ سن رائزرز 15 اووروں میں صرف 135 رن بنا سکی لیکن کیپٹلس نے آخری پانچ اووروں میں 62 رن دیکر مخالف ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔
مارش نے کہا، اگر آپ ہمارے سیزن کو دیکھیں تو آپ کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔ ہم نے کچھ بہت ہی قریبی میچ ہارے۔ اگر ہم وہ میچ جیت جاتے تو ہم ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہوتے۔ آئی پی ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے جہاں میچ جیتنا مشکل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم کچھ قریبی میچ ہار چکے ہیں۔ لیکن مجھے اب بھی لگتا ہے کہ ہم آج کے میچ سے مثبت چیزیں لیکر جا سکتے ہیں۔ اس وکٹ پر 195 (198) رن بنانا مشکل ہونے والا تھا۔
کیپٹلس چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نچلے 10ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، لیکن سالٹ اور مارش کی اننگز ان کے لیے مثبت ثابت ہوئی۔ مارش نے 39 گیندوں پر ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 63 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلنے کے علاوہ چار اووروں میں 27 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔