ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلور اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 رنز ہی بنا سکی۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بنگلور کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی، اس کے بعد بنگلور نے کوہلی اور فاف سمیت تین وکٹیں 8 رنز پر گنوا دی جس کے بعد پوری ٹیم اس نقصان سے باہر نہیں آسکی، بنگلور کی جانب سے میکسویل 12 اور پربھو دیسائی 15 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ وہیں حیدرآباد کی جانب سے مارکو جانسن اور نٹراجن نے تین تین وکٹ حاصل کیے جبکہ سچیت کو دو، بونیشور اور عمران ملک کو ایک ایک وکٹ ملا۔ IPL 2022
قابل ذکر ہے کہ بنگلور اس وقت 7 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے، سن رائزرس حیدرآباد 6 میچوں میں چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔