اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022 Preview: لکھنؤ اور پنجاب کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

آئی پی ایل 2022 میں آج پنجاب کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے آخری میچ میں ممبئی انڈینز کو 36 رنز سے شکست دی۔ جب کہ پنجاب کنگز کی ٹیم چنئی سپر کنگز کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ Punjab Kings vs Lucknow Super Giants

لکھنؤ اور پنجاب کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع
لکھنؤ اور پنجاب کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

By

Published : Apr 29, 2022, 11:45 AM IST

پونے: مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں آئی پی ایل 2022 کا 42واں میچ آج پنجاب کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سرفہرست چار میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔ لکھنؤ اس وقت آٹھ میچوں میں پانچ جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ پنجاب آٹھ میچوں میں چار جیت اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ 42nd match of IPL 2022

پنجاب ٹیم کے اسٹار بلے باز لیام لیونگسٹن اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بازوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے آٹھ اننگز میں 187.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے 245 رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں اب تک لیونگسٹن تین بار 60 یا اس سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ ایسے میں پنجاب کی امیدوں کا بوجھ ان کے کندھوں پر زیادہ ہوگا۔ کوئنٹن ڈی کاک ایک اور غیر ملکی کھلاڑی ہیں جو بلے سے بڑے اسکور بنانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ٹیم کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ڈی کاک نے اس سیزن میں آٹھ اننگز میں 133.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 225 رنز بنائے ہیں۔ پنجاب کے خلاف ڈیکاک کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف دس اننگز میں 35.89 کی اوسط سے 323 رنز بنائے ہیں۔

لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کی اس سیزن میں شاندار بلے بازی جاری ہے۔ راہل اب تک آٹھ اننگز میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔ وہ اب تک 61.33 کی اوسط اور 147.79 کے اسٹرائیک ریٹ سے 368 رنز بنا چکے ہیں۔ تاہم راہل اپنی اننگز کا آغاز سست انداز میں کرتے ہیں۔ اس لیے پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 113.58 کا ہے، لیکن راہل پاور پلے میں ابتک صرف دو بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے سلامی بلے باز شیکھر دھون اس سیزن میں مستقل مزاجی کے ساتھ بلے بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے آٹھ میں سے پانچ اننگز میں 30 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے پونے کے ایم سی اے گراؤنڈ میں اپنی آخری چار اننگز میں 70، 52، 79 اور 30 ​​رنز بنائے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز بھانوکا راجا پکسے اس سیزن میں کھیلے گئے چار میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے تین بار 30 یا اس سے زیادہ رن بنائے اور اس کے ساتھ ہی ان کے 70 فیصد رن باؤنڈری کے ذریعے آئے ہیں۔ پنجاب کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے گزشتہ سیزن میں 12 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھے۔ اگرچہ وہ اس سیزن میں اپنی گیند سے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں لیکن ڈیتھ اوورز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے 36 گیندوں میں صرف 34 رنز دیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک وکٹ بھی اپنے نام کر لی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details