بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرتے ہوئے ممبئی کو مسلسل جھٹکےدے کر دباؤ میں ڈال دیا۔ ممبئی کی شروعات اچھی رہی۔ اوپنرز روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ پہلے پاور پلے (پہلے چھ اوورز) میں وکٹیں برقرار رکھنے کے بعد، ممبئی نے اگلے 10ویں اوور تک لگاتار چھ وکٹ گنوا دیے۔IPL 2022
50 کے اسکورپر کپتان روہت، 60 پر ڈیوالڈ بریوس اور پھر کشن، تلک ورما اور کیرون پولارڈ 62 پر ایک ساتھ تین وکٹیں گرگئیں۔ سخت حالات کے باوجود سوریہ کمار نے اکیلے ہی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔ انہوں نے جنگجوانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پہلے کریز پر قدم رکھا اور پھر دھماکہ خیز انداز میں چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کو 151 کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچا دیا۔