کولکاتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں ایلیمینیٹر میں رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ وہیں لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ہارے گی وہ آئی پی ایل 2022 سے باہر ہو جائے گی۔ رائل چیلنجرز بنگلور پہلے بھی ایلیمینیٹر میں مقابلہ کر چکی ہیں۔ لکھنؤ پہلی بار آئی پی ایل 2022 کھیل رہا ہے اور اس کے پاس فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔ جبکہ آر سی بی نے آج تک ایک بھی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔Lucknow Super Giants Opt to Bowl
IPL 2022: لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور
آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ وہیں لکھنؤ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ کولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر 2 میں راجستھان رائلز کا مقابلہ کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ Lucknow Super Giants Opt to Bowl
اگر ایلیمینیٹر اور کوالیفائر 2 میں کوئی اوور نہیں ہوتا ہے تو جیتنے والے کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔
آئی پی ایل کے پلے آف مقبلوں کے لیے گورننگ کونسل نے نئے قوانین کے بارے میں بتایا ہے۔ اس کے مطابق پلے آف میچ میں ضرورت پڑنے پر میچ کے اوورز کی تعداد کم از کم پانچ اوورز تک کی جا سکتی ہے۔ اگر ان پانچ اوورز میں کھیل مکمل نہ ہوا تو سپر اوور ہوگا۔ وہاں بھی اگر نتیجہ نہ نکلا تو پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔