اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022, KKR vs PBKS: امیش یادو اور رسیل کی بدولت کے کے آر کی شاندار جیت - کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ پنجاب

امیش یادو کی خطرناک گیندبازی اور آندرے رسیل کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے کے کے آر نے پنجاب کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 15 میں اپنی دوسری جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ IPL 2022, KKR vs PBKS

IPL 2022, KKR vs PBKS, KKR defeat Punjab by six wicket
امیش یادو اور رسیل کی بدولت کے کے آر کی شاندار جیت

By

Published : Apr 1, 2022, 11:02 PM IST

Updated : Apr 1, 2022, 11:08 PM IST

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے آٹھویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کو شکست دے دی ہے۔ کے کے آر نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ کولکاتہ کی جانب سے آندر رسیل نے صرف 31 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ بلے بازی کی، اس اننگز میں رسیل نے آٹھ چکھے لگائے۔ رسیل کے علاوہ شیم بلنگ 24 اور کپتان شریش ایئر نے 26 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سے پہلے امیش یادو کی خطرناک گیندبازی کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پنجاب کنگز (PBKS) کی بیٹنگ لائن اپ کو زیر کر دیا تھا۔ پنجاب کی ٹیم نے KKR کے خلاف صرف 137 رنز بناسکی۔ امیش یادو نے پنجاب کنگز کی چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ٹم ساؤتھی نے شیوم ماوی کے ساتھ مل کر ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔پنجاب کی جانب سے بھانوکا راجا پاکشے نے 9 گیندوں پر 31 رنز بنائے جب کہ کگیسو رباڈا نے 16 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ آتشی بلے بازی کی۔IPL 2022, KKR vs PBKS

دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی اپنا ایک میچ ہار چکی ہے۔ یہ کولکتہ کا تیسرا میچ تھا۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کنگز کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے آٹھویں میچ میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ شیلڈن جیکسن کی جگہ شیوم ماوی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں پنجاب نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سندیپ شرما کوباہر بیٹھا کراپنے سرکردہ تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے

Last Updated : Apr 1, 2022, 11:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details