Intro:Body:
گجرات ٹائٹنز نے اپنے پہلے ہی سیزن میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں گجرات نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی راجستھان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنا سکی۔ جواب میں گجرات نے 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ٹائٹل جیت لیا۔ گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی 7ویں ٹیم بن گئی۔
انڈین پریمیئر لیگ 2022 کا فائنل میچ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ راجستھان نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹ گنوا کر 130 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ Gujarat Titans vs Rajasthan Royals
آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں گجرات نے پہلی اننگز میں اچھی گیند بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو صرف 130 رنز تک روک دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان کے اوپنرز نے اچھی اور تیز شروعات دینے کی کوشش کی، لیکن یشسوی جیسوال (22) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور جب پہلی وکٹ گری تو راجستھان کا کوئی بھی بلے باز پچ پر زیادہ دیر تک رک نہیں سکا۔