IPL 2022: ایشان کشن کی شاندار بلے بازی، ممبئی انڈینز کا بڑا اسکور - آئی پی ایل لائیو اسکور
ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایشان کشن کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 48 گیندوں میں 81 رنز کی اننگ کھیلی۔ Mumbai Indians vs Dehli Capitals
دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے پاور بلے میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 67 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا۔ روہت نے 32 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد انمول پریت سنگھ، تلک ورما اور کیرون پولارڈ بھی جلدی جلدی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ انمول پریت سنگھ نے 8 رنز، تلک ورما نے 22 رنز اور کیرون پولارڈ نے 3 رنز بنائے۔ حالانکہ اس دوران ایشان کشن کریز پر ڈٹے رہے۔ اور 48 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ Mumbai Indians vs Dehli Capitals دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کُلدیپ یادو سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خلیل احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔