اردو

urdu

ETV Bharat / sports

MI vs DC IPL 2022: اکشر پٹیل اور للت یادو کی شاندار بلے بازی، ممبئی انڈینز کو چار وکٹ سے شکست

آل راؤنڈر اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 38) اور للت یادو (ناٹ آؤٹ 48) کی عمدہ اننگز اور ان کے درمیان 30 گیندوں میں 75 رنوں کی عمدہ شراکت داری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو اتوار کے روز آئی پی ایل مقابلے میں 10 گیند باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دے کر سنسنی خیز جیت حاصل کی۔MI vs DC IPL 2022

IPL 2022, Delhi Capitals beat Mumbai Indians by four wickets
اکشر پٹیل اور للت نے ممبئی سے چھینی جیت

By

Published : Mar 27, 2022, 9:46 PM IST

ممبئی انڈین کے سلامی بلے باز ایشان کشن کی ناٹ آؤٹ 81 رنز کی بہترین اننگ کے ساتھ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 177 کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن دہلی نے 18.2 اوور میں چھ وکٹ پر 179 رنز پر حیرت انگیز فتح حاصل کی۔اکشر پٹیل نے صرف 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 38 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ للت نے 38 گیندوں پر ناٹ آوٹ 48 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی نے 3.3 اوور میں 30 رنز کی مظبوط شروعات کی لیکن اس کے بعد اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پرتھوی شا نے 24 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رن کی عمدہ اننگ کھیلی۔ ٹم سیفرٹ نے 14 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔MI vs DC IPL 2022

دہلی نے 14ویں اوور تک 104 رنز پر اپنے چھ وکٹ گنوا دیے۔ اس وقت تک ممبئی جیت کی پوزیشن میں نظر آرہی تھی لیکن اکشر اور للت نے اس کے بعد کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے جیت ممبئی کے ہاتھوں سے چھین کر دہلی کی جھولی میں ڈال دی۔ کلدیپ یادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ایشان نے کپتان روہت شرما کے ساتھ 67 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان نے ممبئی کی پوری اننگ کو سنبھالے رکھا۔ روہت نے 32 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ ایشان صرف 48 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ تلک ورما نے تین چوکوں کی مدد سے 22 اور ٹیم ڈیوڈ نے ایک چھکا کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ کشن نے روہت کے ساتھ پہلے ایک اچھی اوپننگ شراکت داری کی اور پھر آخر میں فنشر کا کردار بھی ادا کیا۔ دہلی کی جانب سے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو 18 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ دہلی کی ٹیم کے کلدیپ آج ایک مختلف رنگ میں نظر آئے اور انہوں نے کئی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details