اردو

urdu

ETV Bharat / sports

صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں: وراٹ کوہلی - رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت

جیت کے بعد آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے اے بی ڈی ولیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں۔'

صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں: وراٹ کوہلی
صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں: وراٹ کوہلی

By

Published : Oct 13, 2020, 8:03 AM IST

پیر کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 82 رنز سے شکست دی۔ اے بی ڈی ولیئرز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں 'مین آف دی میچ' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جیت کے بعد آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے اے بی ڈی ولیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں۔'

صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں: وراٹ کوہلی

کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ 'ٹیم 165-160 رنز کے اسکور کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن ڈی ولیئرز کی اننگز کی بدولت ہم 195 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔'

انہوں نے کہا ' ہمیں لگ رہا تھا کے ٹیم تقریبا 165 رنز بنانے والی ہے، لیکن ہم ڈی ولیئرز کی عمدہ اننگز کے بدولت 195 تک پہنچ گئے۔ میں نے سوچا تھا کہ میں کچھ گیند کھیلنے کے بعد تیز کھیلنا شروع کردوں گا، لیکن ڈی ولیئرز آئے اور تیسری گیند سے ہی تیز کھیلنا شروع کردیا۔ اس کے بعد ڈی ولیئرز نے کہا کہ وہ اچھا محسوس کررہے ہیں۔'

کوہلی نے کہا کہ 'یہ کام صرف ڈی ولیئرز ہی کر سکتے ہیں۔ ہم ان کی اننگز کی بدولت ہی 195 کا ہدف طے کر سکے۔'

یہ بھی پڑھیں: رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 82 رنز سے شکست دی

ٹیم کی فتح کے بارے میں کوہلی نے کہا 'یہ مضبوط ٹیم کے سامنے شاندار جیت ہے۔ کرس مورس کے آنے سے ٹیم کی گیندبازی مزید مضبوت ہوئی ہے۔ ہم مجموعی طور پر بہت خوش ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details