اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی 20 میں کوہلی کا منفرد ریکارڈ - virat kohli runs in t20

وراٹ کوہلی نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف کھیلے گئے اپنے میچ میں 43 رن بنائے، جس کے بعد انھوں نے اپنے ٹی 20 کرکٹ کیریئر میں 9000 رن بنالیے ہیں اور ایسا کرنے والے وہ بھارت کے پہلے بلے باز ہیں۔

image
image

By

Published : Oct 6, 2020, 11:27 AM IST

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلینجرس بینگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف مقابلے میں ایک بڑا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

اس مقابلے میں وراٹ نے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رن بنائے ۔ انھوں نے 39 گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگاکر 43 رنز بنائے تھے۔

اس مقابلے کے بعد وراٹ کوہلی نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اب وہ ٹی 20 کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انھوں نے اب تک 286 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ جس میں وہ اب تک 9033 رن بناچکے ہیں، جس میں ان کا اوسط 41.25 ہے۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل مقابلے میں پیر کے روز دہلی کیپیٹلس اور رائل چیلینجر بنگلور کے درمیان مقابلے میں بینگلور 59 رنوں سے ہار گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details