اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کا سڈنی پہنچنے کے دو دن بعد پریکٹس کا آغاز - آسٹریلیا نے پریکٹس سیشن کا اہتمام کیا ہے

بھارتی ٹیم آئی پی ایل 2020 کے فائنل کے اگلے دن 11 نومبر کو آسٹریلیا سے دبئی روانہ ہوگئی تھی ۔ ٹیم انڈیا جمعرات کو آسٹریلیا پہنچی اور وہ 14 روز تک قرنطینہ میں قیام کرے گی۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے پریکٹس سیشن کا اہتمام کیا ہے۔

ٹیم انڈیا کا سڈنی پہنچنے کے دو دن بعد پریکٹس کا آغاز
ٹیم انڈیا کا سڈنی پہنچنے کے دو دن بعد پریکٹس کا آغاز

By

Published : Nov 16, 2020, 2:53 PM IST

سڈنی: وراٹ کوہلی کی زیرقیادت بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لئے سڈنی پہنچنے کے دو دن بعد ہفتہ سے یہاں پہلا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن شروع کیا ہے ۔

بھارتی ٹیم آئی پی ایل 2020 کے فائنل کے اگلے دن 11 نومبر کو آسٹریلیا سے دبئی روانہ ہوگئی تھی ۔ ٹیم انڈیا جمعرات کو آسٹریلیا پہنچی اور وہ 14 روز تک قرنطینہ میں قیام کرے گی۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے پریکٹس سیشن کا اہتمام کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں بھارتی کھلاڑی منیش پانڈے کو پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پریکٹس سیشن میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل چیتشور پجارا اور کپتان وراٹ کوہلی نے بھی حصہ لیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے آؤٹ ڈور پریکٹس اور جم سیشن کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں۔ ان تصویروں میں ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادو ، امیش یادو ، رویندر جڈیجا ، شاردال ٹھاکر اور چتیشور پجارا پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹی نٹراجن اور دیپک چاہر بھی تصاویر میں نظر آئے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم پہلا ون ڈے 27 نومبر کو کھیلے گی۔ ٹیم اس دورے پر تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details