حیدرآباد نے نوجوان بلے باز پریم گرگ (ناٹ آوٹ 51) اور ابھیشیک شرما (31) کی شاندار بلے بازی اور ان کے مابین پانچویں وکٹ کے لئے 77رنز کی اہم شراکت داری کی بدولت 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
رویندر جڈیجہ نے پچاس رن اور کپتان دھونی نے ناٹ آوٹ 47 رنز بنائے لیکن چنئی کی ٹیم پانچ وکٹ پر 157 رنز تک ہی پہنچ سکی۔