اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکھر اور ایئر کی نصف سنچری، دہلی کی شاندار جیت - دہلی نے خراب شروعات کی

اوپنر شکھر دھون (57) اور کپتان شریس ایئر (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپیٹلس نے راجستھان رائلس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 161رن بنا ئے۔

شکھر اور ایئر کی نصف سنچری، دہلی کی شاندار جیت
شکھر اور ایئر کی نصف سنچری، دہلی کی شاندار جیت

By

Published : Oct 15, 2020, 7:30 AM IST

Updated : Oct 15, 2020, 8:01 AM IST

ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجسھتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 148 رن ہی بنا سکی۔

راجستھان کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے 41 رنوں کی پاری کھیلی اور چھہ چوکے لگائے۔ بٹلر 22 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ راجستھان کے وکٹ مسلسل وقفے پر گرتے رہے۔ سنجو سیمسن نے 25 اور روبن اتھپا نے 32 رن بنائے۔ راہل تیوتیا سے راجسھتان کو کافی امیدیں تھیں لیکن دوسری جانب سے ان کا ساتھ نہیں مل پایا۔ راہل تیوتیا 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل دہلی کیپیٹلس کے کپتان شریس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر شکھر دھون اور کپتان ایئر نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ شکھر نے 33گیندوں پر 57میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ایئر نے 43 گیندوں پر 53رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

دہلی نے خراب شروعات کی اور نوجوان اوپنر پرتھوی شا کو پہلی ہی گیند پر گنوا دیا۔ تیز گیند باز جوفرا آرچر نے پرتھوی کو بولڈ کیا۔ آرچر نے اپنے اگلے اوور میں اجنکیا رہانے کو بھی پویلین بھیج دیا۔ رہانے دو رن ہی بنا سکے اور ان کا وکٹ د س رن کے اسکور پرگرا۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 8:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details