جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔
جیت کے بعد سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے راشد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'راشد "ورلڈ کلاس بولر" ہیں۔ انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف دباؤ کی صورتحال میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
حیدرآباد کی طرف سے جانی بیئرسٹو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں میں 97 رنز بنائے۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے 40 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ انہوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکے لگائے۔
وہیں راشد خان نے تین جبکہ تھنگاراسو نٹراجن اور خلیل احمد نے میچ میں دو دو وکٹیں لیں۔ کنگز الیون پنجاب 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔