دبئی کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے بیچ آئی پی ایل کا 23 واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ بیچ بیچ میں وکٹ گرتی رہی لیکن پھر بھی دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
دہلی کیپٹلز کا پہلا وکٹ بارہ رن پر اس وقت گرا جب شکھر دھون پانچ رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد 42 رن پر گرا جب پرتھوی شا 19 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس طرح سے وقفے وقفے سے دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی وکٹ گنواتے رہے لیکن ان کی کوئی بڑی پارٹنرشپ نہیں ہو پائی۔
دوسری طرف راجستھان رائلز کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی اور دہلی کیپٹلز کو 184 رن پر ہی روک دیا۔