انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے ایل راہل نے غلط ٹھہراتے ہوئے 69 گیندوں میں 14 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 206 رنز تک پہنچایا۔
پنجاب کی جانب سے راہ اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی۔ گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے مینک اگروال اس میچ میں محض 26 رنز ہی بنا سکے اور یزویندر چہل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔