اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: دلچسپ مقابلے میں پنجاب کی جیت

کنگز الیون پنجاب نے 36 ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو سپر اوورز میں شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2020: پنجاب نے ممبئی کو دوسرے سپر اوورز میں شکست دی
آئی پی ایل 2020: پنجاب نے ممبئی کو دوسرے سپر اوورز میں شکست دی

By

Published : Oct 19, 2020, 7:33 AM IST

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے مابین آئی پی ایل سیزن 13 کا 36 ویں میچ کا فیصلہ دوسرے سپر اوور میں ہوا۔ جہاں پنجاب نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ پنجاب نے بھی 20 اوورز میں 176 رنز بنائے اور اسکور برابر ہو گیا اور میچ سپر اوور تک گیا۔

پہلے سپر اوور میں پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ رنز بنائے۔ ممبئی بھی سپر اوور میں پانچ رنز بنا سکی اور میچ دوسرے سپر اوور تک جا پہنچا۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے جبکہ پنجاب نے چار گیندوں پر 12 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سپر اوور ٹائی کے بعد دوسرا سپر اوور کھیلا گیا۔ پنجاب کے لئے کپتان لوکیش راہل نے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے۔ اپنی اننگز میں، راہل نے 51 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔

ممبئی کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 43 گیندوں پر 53 رنز بنائے جن میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ کرونال پانڈیا اور کیرن پولارڈ نے 34-34 رنز بنائے۔ ناتھن کولٹر نائل نے بھی 24 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔ پولارڈ اور کولٹر نائل نے آخری پانچ اووروں میں 62 رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے محمد سمیع اور ارشیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details