اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈی کاک کی بدولت ممبئی کی مسلسل پانچویں جیت - ڈی کاک کی نابعد 78 رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری

ممبئی انڈینس، اپنے گیندبازوں کی بہترین کارکردگی اور سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کی 78 رنز کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی مدد سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو جمعہ کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی طرف مضبوطی سے گامزن ہے۔ ممبئی کی ٹونامنٹ میں یہ مسلسل پانچویں جیت ہے۔

ڈی کاک کی بدولت ممبئی کی مسلسل پانچویں جیت
ڈی کاک کی بدولت ممبئی کی مسلسل پانچویں جیت

By

Published : Oct 17, 2020, 11:45 AM IST

کولکاتا نے ساڑھے 15 کروڑ روپیے کے کھلاڑی اور تیز گیندباز پیٹ کمنس (ناٹ آؤٹ 53) کی پہلے ٹی۔20 نصف سنچری اور ان کے نئے کپتان اِیون مورگن (ناٹ آؤٹ 39) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے محض 56 گیندوں میں 87 رن کی شراکت داری کی بدولت پانچ وکٹ پر 148 رنز کا چیلینج بھرا اسکور کھڑا کیا لیکن یہ اسکور ممبئی کی مضبوط ٹیم کو روکنے کے لیے نا کافی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی انڈینس کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

ممبئی نے 16.5 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا کر اس سیشن میں آٹھ میچ میں چھٹی جیت حاصل کر لی۔ دوسری طرف کولکاتا کو آٹھ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آ گئی ہے جبکہ کولکاتا آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details