دہلی کیپیٹلس جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف پانچ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اتوار کے روز شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ان کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
روہت نے کہا کہ 'یہ جیت ہمارے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ جس طرح ہم کھیل رہے ہیں، اس سے ہمیں مستقبل کے لئے اعتماد ملے گا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ہم جس طرح سے کھیلے، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ہمارے لئے یہ دن بہت اچھا رہا۔ ہم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔'
دراصل ممبئی انڈینس نے 163 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پانچ وکٹیں گنوا کر آسانی سے جیت حاصل کر لی۔