جیسن ہولڈر (33 رن پر 3 وکٹ) کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 154 کے معمولی اسکور پر روک لیا اور پھر پانڈے اور شنکر کی شاندار بلے بازی سے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 154 رن بناکر آسان جیت حاصل کرلی۔
پلیئر آف دی میچ بننے والے منیش پانڈے نے صرف 47 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنوں کی اننگز میں چار چوکے اور آٹھ چھکے لگائے، جبکہ شنکر نے شاندار کھیل میں 51 گیندوں پر 52 رن میں ناٹ آؤٹ 52 رنز کی مدد سے ان کا ساتھ دیا۔