اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی کیپیٹلز کی مسلسل چوتھی شکست پر سنگاکارا کا بڑا بیان - اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے کہا کہ آئی پی ایل پلے آف میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی جگہ تقریباً محفوظ ہے لیکن دہلی کیپٹلز کے تعلق سے اب کشمکش اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Kumar Sangakkara
Kumar Sangakkara

By

Published : Oct 31, 2020, 10:00 PM IST

سنگاکارا نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں کہا کہ 'ممبئی انڈینز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبک رائل چیلیجرز بھی پلے آف مین داخلہ حاصل کر لے گی لیکن میں دہلی کیپیٹلز کے لیے فکرمند ہوں کیوں کہ وہ اپنے گزشتہ 4 میچ ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچوں میں دہلی کی بلے بازی اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی ہونی چاہیے۔ ٹیم کی بلے بازی ٹاپ آرڈر پر زیادہ انحصار کرتی ہے اور باقی بلے باز تیز اسکور نہیں کر پارہے ہیں۔

سنگاکارا نے کہا کہ دہلی کیپیٹلز چوتھی پوزیشن پر ہوسکتی ہے یہ بھی یقینی نہیں ہے کیوں کہ سنرائیزرس حیدرآباد گزشتہ چند میچوں سے اطمینان بخش کارکردگی کا مطاہرہ کر رہی ہے اس کے علاوہ کنگز الیون پنجاب کے پلے آف میں داخلے کی امیدیں بھی ابھی روشن ہیں۔

واضح رہے کہ آج دہلی کیپیٹلز کو ممبئی انڈینز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست ملی اور یہ اس کی مسلسل چوتھی شکست تھی جس کے بعد دہلی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب اسے اپنے آئندہ میچ میں رائل چیلینجرز کے خلاف ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی،

ABOUT THE AUTHOR

...view details