ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لیے اترنے والی دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز پرتھوی شا اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور محج 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جمی نیشام نے آؤٹ کیا۔
اس کے کپتان شریس ایت کریز پر آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 14 رنز بنا کر مروگن اشون کا شکار بنے جبکہ رشبھ پنت، مرکس اسٹوائنس اور شیمرون ہیٹمائر بھی جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن شکھر دھون نے دوسری جانب سے مزاحمت جاری رکھی اور رواں سیزن میں مسلسل دوسری سنچری مکمل کی۔