آئی پی ایل سیزن ۔13 میں پیر کی رات ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ نکلا۔ لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب جسپریت بومراہ سپر اوور میں ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آرون فنچ (52)، دیودت پیڈیکل (54)، ابرہام ڈی ولیئرز (55) کی عمدہ اننگز کی بنیاد پر 20 اوورز میں تین وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ایشان کشن (99) اور کیران پولارڈ (60 ناٹ آؤٹ) کی بدولت اسکور برابر کردی۔
میچ کا فیصلہ سپر اوور میں نکلا۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات رنز بنائے۔ بنگلور نے آٹھ رنز بنا کر جیت حاصل کی۔ یہ پہلی بار ہے جب بمراہ ممبئی کے لئے سپر اوور میں ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔