نوجوان بلے باز رُتوراج گائکواڑ کی 72 رن کی شاندار پاری اور سر رویندر جڈیجہ کی آخری دو گیندوں پر دو چھکوں سمیت نابعد 31 رن کی طوفانی پاری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے جمعرات کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل مقابلہ جیت لیا اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو پلے آف کی ہوڑ میں پھنسا دیا۔
جڈیجہ کا کمال، کولکاتہ کے خلاف چنئی کی دلچسپ جیت - رُتوراج گائکواڑ
چنئی سپر کنگس نے جمعرات کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل مقابلہ جیت لیا اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو پلے آف کی ہوڑ میں پھنسا دیا۔
![جڈیجہ کا کمال، کولکاتہ کے خلاف چنئی کی دلچسپ جیت Jadeja's feat, Chennai's thrilling win over Kolkata](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9361602-150-9361602-1604002795509.jpg)
جڈیجہ کا کمال، کولکاتہ کے خلاف چنئی کی دلچسپ جیت
کولکاتہ نے سلامی بلے باز نتیش رانا کی 87 رن کی زبردست پاری کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا جبکہ چنئی نے 20 اوور میں 178 رن بنا کر دلچسپ جیت اپنے نام کر لی۔
جڈیجہ نے آخری دو اوور میں کولکاتہ کے ہاتھ سے جیت چھین لی۔ جڈیجہ نے محض 11 گیندوں پر نابعد 31 رنوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔