شارجہ میں کھیلے گئے خواتین ٹی -20 چیلنج مقابلہ میں بدھ کے روز لیفٹ آرم اسپنر ایکتا بشٹ (22 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازی کے سٹیک مظاہرہ اور سشما ورما (34) اور (ناٹ آؤٹ 37) کی بہترین اننگز سے ویلوسیٹی نے گزشتہ چمپئن سپرنوواس کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔
ویلو سٹی کی چمپئن سپرنوواس پر دلچسپ جیت ویلوسٹی نے سپرنوواس کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 126 رن کے اسکور پر روکا اور 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 129 رن بنا کر ایک گیند باقی رہتے دلچسپ جیت حاصل کی۔ ویلوسیٹی نے پہلی مرتبہ سپرنوواس کو ہرایا۔
ویلو سٹی کی چمپئن سپرنوواس پر دلچسپ جیت ویلوسیٹی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سپرنوواس کی طرف سے چامری اٹاپٹو نے 39 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رن کی سب سے زیادہ اننگ کھیلی۔ کپتان ہرمن پریت کور نے ستائیس گیندوں پر اکتیس رن پر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔
ششی کلا سری وردن نے اکیس گیندوں پر ایک چوکے کے سہارے اٹھارہ رن بنائے۔ پریا پونیا دہائی کی تعداد میں پہنچنے والی چوتھی کھلاڑی رہیں۔ پریا نے پندرہ گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے گیارہ رن بنائے۔ جمیمہ روڈرگس نے سات رن بنائے جبکہ پوجا وسترکر کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔
ویلو سٹی کی چمپئن سپرنوواس پر دلچسپ جیت ویلوسٹی کی طرف سے ایکتا بشٹ نے بائیس رن پر تین وکٹ، جہان آرا عالم نے ستائس رن پر دو وکٹ اورلیگ کیسپیرک نے تئیس رن پر دو وکٹ لئے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویلوسٹی کی ابتدا خراب رہی اور اس نے 38 رن پر اپنے تین وکٹ گنوادیے۔ ڈینیل وہائٹ کھاتہ کھولے بغیر پہلے ہی اوور میں ہی آؤٹ ہوگئیں۔ دھماکہ خیز بلے باز شیفالی ورما نے جارحانہ انداز میں محض 11 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سترہ رن بنائے۔ آیابونگا کھاکا نے دونوں اوپنروں کو آؤٹ کیا۔
کپتان متالی راج سات رن بنا کر ششی کلا سری وردن کا شکار بنے۔ویدا کرشن مورتی نے اٹھائیس گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے انتیس رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ ویدا کو رادھا یادو نے آؤٹ کیا۔ ویلوسٹی کا چوتھا وکٹ پینسٹھ کے اسکور پر گرا۔ لیکن اس کے بعد سشما ورما اور سنے لوس نے بہترین شراکت داری کی۔
سشما نے دو بہترین چھکے لگائے۔ لیکن میچ میں ابھی ٹیوسٹ باقی تھا۔ سشما 19 ویں اوور میں پونم یادو کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔ سشما نے تینتیس گیندوں پر چونتیس رن میں دو چھکے لگائے۔
ویلوسٹی کو اب آخری اوور میں جیت کے لئے نو رن چاہئے تھا۔ آخری اوور ششی کلا ڈال رہی تھیں۔ سونے لوس نے دوسری گیند پر چوکا لگایا اور پھر پانچویں گیند پر چوکا مار کر میچ ختم کردیا۔