دنیا بھر میں مشہور آئی پی ایل کے چودھویں مرحلے سے پہلے منی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ نیلامی تمل ناڈو کے شہر چننئی میں منعقد کی جائے گی۔ 14 ویںانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے منی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2021 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 18 فروری کو چننئی میں ہوگی۔
چودہویں انڈین پریمیر لیگ کی منی نیلامی کا اعلان - domestic competitions
آئی پی ایل انتظامیہ نے اس خبر کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے نے لکھا ہے کہ آئی پی ایل 2021 پلیئر کی نیلامی 18 فروری کو چننئی میں ہوگی۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کھیل کی شہرت کے مدنظر اس بار اس نیلامی میں کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے۔
آئی پی ایل نے اس خبر کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فرنچائزی اور کھلاڑیوں کو مطلع کردیا ہے۔ اس طرح اس نیلامی میں کھلاڑیوں پر بولی لگانے کے علاوہ آئی پی ایل کے مقام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اگرچہ بھارت کے پاس آئی پی ایل کے لیے کئی مخصوص مقامات ہیں۔ لیکن اس پر ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
فی الحال بھارت میں گھریلو مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔ اس سے بی سی سی آئی کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ آیا وہ بھارت میں اس لیگ کا اہتمام کرسکتے ہیں یا نہیں۔ ٹورنامنٹ کے 13 ویں ایڈیشن کے پیش نظر، اگر اس بار بھی یہ ٹونامینٹ بھارت مین منعقد نہیں کیا جا سکا تو متحدہ عرب امارات یقینی طور پر اس کا دوسرا آپشن ہوگا۔