اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سن رائیزرس حیدر آباد کو 150 رنز کا ہدف

آئی پی ایل 2020 کے آخری لیگ میچ میں ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

SRH
SRH

By

Published : Nov 3, 2020, 9:18 PM IST

Updated : Nov 3, 2020, 9:24 PM IST

سن رائیزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے اس کے گیند بازوں نے درست قرار دیتے ہوئے ممبئی کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔

ممبئی انڈین کی جانب سے کپتان روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کی شروعات کی۔ گزشتہ کئی میچوں سے ٹیم سے باہر رہنے والے روہت شرما کچھ خاص کمال نہیں دکھاسکے اور محض 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش لیکن بڑا شاٹ لگانے کی چکر میں ڈی کاک بھی پویلین لوٹ گئے تاہم ایشان کشن اور سوریہ کما یادو نے بالترتیب 33 اور 36 رنز بنا کر ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا لیکن ان کے رنز بنانے کی رفتار کافی سست رہی۔

ممبئی انڈینز کی نصف ٹیم 82 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی لیکن کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں میں 2 چوکوں اور 4 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 41 رنز بناکر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

سن رائیزرس حیدرآباد کی جانب سے سندیپ شرما سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر اور شہباز ندیم نے دو دو اور راشد خان نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 9:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details