انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے -13 ویں سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد بڑا الٹ پھیر کرتی نظر آرہی ہے۔ اس نے ہفتہ کو شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
حیدرآباد نے بنگلور کو ہرایا اس جیت کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد نے پوائنٹ ٹیبل میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ -4 میں داخلہ حاصل کرلی ہے۔ جبکہ میچ سے پہلے وہ 7 ویں نمبر پرتھی۔
بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 120 رن بنائے تھے۔
حیدرآباد نے بنگلور کو ہرایا حیدرآباد نے بنگلور کو 20 اوور میں سات وکٹوں پر 120 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 14.1 اوور میں پانچ وکٹوں پر 121 رن بنا کر آسان جیت حاصل کرلی ۔ حیدرآباد کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پائیدان سے اٹھ کرچوتھے پر آ گیا ہے ۔
دوسری طرف بنگلورو کو 13 میچوں میں چھٹی ہار کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ تاہم بنگلور کا رن ریٹ اب پلس سے مائنس میں آ گیا ہے ۔ اس ہار کے بعد بنگلورو کے لئے پیر کو دہلی کیپٹلس کے خلاف ہونے والے مقابلے میں پلے آف کے لئےکوارٹر فائنل بن گیا ہے۔
حیدرآباد نے بنگلور کو ہرایا حیدرآباد کی اس جیت کا کریڈٹ اس کے گیند بازوں کو جاتا ہے ، جنہوں نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے بنگلورو کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سندیپ شرما نے 20 رن پر دو وکٹ ، جیسن ہولڈر نے 27 رن پر دو وکٹ ، ٹی نٹراجن نے چار اوورز میں صرف 11 رن پر ایک وکٹ ، شہباز ندیم نے 35 رن پر ایک وکٹ اور رشید خان نے 24 رن پر ایک وکٹ حاصل کر کے بنگلورو کو میچ میں ٹکنے نہیں دیا۔
بنگلورو کی طرف سے اوپنر جوش فلپ نے 31 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 31 رن بنائے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 24 گیندوں پر 24 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ واشنگٹن سندر نے 18 گیندوں پر 21 رن میں دو چوکے لگائے۔ گوروکرت سنگھ مان نے 15 رن بنانے کے لئے 24 گیندے کھیلی۔
کپتان ویراٹ کوہلی نے مایوس کیا اور وہ سات گیندوں میں سات رن بناسکے۔ سندیپ نے ویراٹ کو آؤٹ کیا۔ کرس مورس تین اور اسورو ادان بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ بنگلورو کے سکور میں 11 اضافی رن کا تعاون رہا ۔ فلپ اور ڈی ویلیئرز نے تیسری وکٹ کے لئے 43 رن کی ساجھیداری کی جس کے بعد بنگلور نے 43 رن جوڑ کر پانچ وکٹ گنوئے۔ حیدرآباد کے گیند بازوں نے بنگلور کے بلے بازوں کو 20 اوورز تک قابو میں رکھا ۔