ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سُپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 35 رنز پر اس کے دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد امباتی رائیڈو اور شین واٹسن نے ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا اور 81 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
سن رائیزرس حیدر آباد کو 168 رنز کا ہدف - شین واٹسن
چنئی سُپر کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔
![سن رائیزرس حیدر آباد کو 168 رنز کا ہدف SRH](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9165913-242-9165913-1602604429397.jpg)
SRH
شین واٹسن نے 42 رنز اور امباتی رائیڈو نے 41 رنز بنائے جبکہ کپتان ایم ایس دھونی نے 21 اور رویندر جڈیجہ نے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔
سن رائیزرس کی جانب سے سندیپ شرما، خلیل احمد اور ٹی نٹراجن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔