اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سٹے بازی کی نگرانی کرے گا اسپورٹس ریڈار - اینٹی کرپشن یونٹ

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹنگ (سٹے بازی) روکنے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے برطانیہ کی کمپنی ’’اسپورٹ ریڈار‘‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو تفتیشی نظام کے ذریعے بدعنوان سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔

سٹے بازی کی نگرانی کرے گا اسپورٹس ریڈار
سٹے بازی کی نگرانی کرے گا اسپورٹس ریڈار

By

Published : Sep 17, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

آئی پی ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین ابوظبی میں 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ’’اسپورٹ ریڈار‘‘ آئی پی ایل کے تمام میچوں کے لئے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اس کے تحقیقاتی نظام کے ذریعے بیٹنگ کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

اسپورٹ ریڈار انٹیگریٹی سروسز کے منیجنگ ڈائریکٹر آندریاس کرینک نے کہا کہ آئی پی ایل 2020 میں بی سی سی آئی کے ساتھ شراکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ’’ہم مہارت مہیا کرنے اور کھیلوں کی دنیا میں نمایاں کردار ادا کرنے اور بے ضابطگیوں سے متعلق امور پر لگام کسنے کے لئے انتھک محنت کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ٹورنامنٹ میں بدعنوانی کو روکنے میں مدد کریں گے۔‘‘

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details