ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری راجستھان ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس اور رابن اتھپا نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 50 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ حالانکہ اسٹوکس 15 رنز ہی بنا سکے لیکن رابن اتھپا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 22 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔
اتھپا کو یزویندر چہل نے جبکہ اسٹوکس کو کرس مورس نے آؤٹ کیا جبکہ سنجو سیمسن محض 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں بھی چہل نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔